بینظیر بھٹو کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی عظیم بیٹی، سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو شہید کی برسی کے موقع پر ہم ان کی جمہوریت، عوامی حقوق اور وفاق پاکستان کے استحکام کے لیے کی گئی خدمات کو یاد کر رہے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ بینظیر بھٹو نے سیاسی عمل میں رواداری اور ہم آہنگی کو فروغ دیا، خواتین کے کردار کو مضبوط بنایا، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ پر کام کیا اور پاکستان کو پرامن، ترقی پسند اور جمہوری ریاست بنانے کے لیے اہم اقدامات کیے۔ ان کی قربانیاں اور خدمات قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔

وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ بینظیر بھٹو شہید کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ و چاہنے والوں کو صبر دے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔