وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی شاہ محمود قریشی کے گھر پہنچ گئے

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کے گھر پہنچ گئے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی نے وزیر اعلیٰ کو اجرک پہنا کر خوش آمدید کہا، جبکہ بیٹی مہربانو قریشی بھی زین قریشی کے ہمراہ موجود تھیں۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے اور صوبے میں سیاسی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

وزیر اعلیٰ آج ایک بجے لاہور ہائیکورٹ میں وکلاء سے خطاب کریں گے، شام 5 بجے زمان پارک جائیں گے، جبکہ شام 7 بجے محمود رشید، مرحوم ظل شاہ اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے گھروں کا دورہ کریں گے۔

اس موقع پر پارٹی رہنماؤں اور اہل خانہ کے درمیان خوشگوار ماحول میں سیاسی تعلقات اور آئندہ حکمت عملی پر بات چیت کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔