بارش برسانے والا سسٹم 29 دسمبر کو پاکستان میں داخل ہوگا

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بارش برسانے والا نیا سسٹم سُستی کے باعث آج کی بجائے 29 دسمبر کو پاکستان میں داخل ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور اور پنجاب کے دیگر علاقوں میں بارش کا امکان نہیں، تاہم شمالی علاقوں میں بارش اور برف باری متوقع ہے۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہا، صوبے کے شمالی علاقوں میں شدید سردی رہی، جبکہ ساحلی علاقوں میں جزوی ابر آلودگی کا امکان ہے۔ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2، زیارت میں منفی 3، ژوب میں 3، قلات میں 1 اور سبی میں 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ تربت میں درجہ حرارت 12، نوکنڈی میں 4، چمن میں 3، گوادر میں 9 اور جیوانی میں 10 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

لاہور میں خشک موسم کے باعث شہری نزلہ، زکام اور کھانسی جیسی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ ماہرین صحت نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ ماسک پہنیں اور مدافعت بڑھانے والی غذاؤں کا استعمال کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔