فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا ڈاکٹر شمشاد اختر کے انتقال پر اظہارِ افسوس

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر شمشاد اختر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مرحومہ کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے اور ڈاکٹر شمشاد اختر کے درجات بلند کرے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے پاکستان کے معاشی اور مالیاتی شعبے میں نمایاں خدمات انجام دیں، جنہیں طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کے لیے ان کی خدمات قابلِ قدر اور ناقابلِ فراموش ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔