گڑھی خدا بخش: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ گڑھی خدا بخش کی قربانیوں کے بغیر بھارت کے خلاف جنگ میں کامیابی ممکن نہیں تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے شکست کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی فیلڈ مارشل کا نام سن کر بوکھلاہٹ کا شکار ہو جاتا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے یہ بات محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی 18ویں برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کی سب سے بڑی کامیابی یہ ہے کہ افواجِ پاکستان اور پوری قوم نے مل کر بھارت کو جنگ کے میدان میں شکست دی۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ مئی میں ہونے والی شکست کو بھارت تاحال تسلیم نہیں کر پا رہا۔ ان کے مطابق اب صورتحال یہ ہے کہ بھارتی قیادت پاکستان کے فیلڈ مارشل کا نام سن کر بھی خوفزدہ ہو جاتی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جنگ میں حاصل ہونے والی فتح کسی ایک ادارے کی نہیں بلکہ پورے پاکستان کی کامیابی ہے۔ اس کامیابی کے بعد پاکستان کو عالمی سطح پر عزت اور پذیرائی ملی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ کامیابی گڑھی خدا بخش کی عظیم قربانیوں کے بغیر ممکن نہ تھی، کیونکہ انہی قربانیوں کی بدولت پاکستان ایک مضبوط اور ایٹمی قوت کے طور پر دنیا کے سامنے ابھرا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos