سکرین گریب

نجکاری کے دن جدہ ائرپورٹ پرپی آئی اے کی2ائرہوسٹسزمیں ہاتھاپائی

عین اس دن جب قومی ائرلائن کی نج کاری ہوئی ،جدہ ائرپورٹ پر 2 فضائی میزبان خواتین میں ہاتھاپائی کا واقعہ پیش آنے کا انکشاف ہواہے۔یہ جھگڑا جدہ ہوائی اڈے کے ڈیپارچرلائونج میں ہواتھا۔ پروازملتان آرہی تھی۔

فضائی میزبانوںمیں ہاتھا پائی کی ویڈیو بھی سامنے آگئی،اس میں دیکھاجاسکتاہے کہ قومی ائیرلائن کے آفیسر نے بیچ بچاؤ کرایا۔۔ترجمان پی آئی اے نے واقعے کی تصدیق کی اور بتایاکہ پی آئی اے انتظامیہ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے دونوں کو معطل کردیا۔ان کا کہنا ہے کہ ۔جھگڑے کا واقعہ 23 دسمبر کو پیش آیا تھا۔

واضح رہے کہ پی آئی اے کی نجکاری بھی اسی روزہوئی تھی ۔23دسمبر کو عارف حبیب گروپ نے سب سے بڑی بولی دے کر ائرلائن خریدلی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔