پنجاب میں شدید دھند سے راستے غائب۔ حدنگاہ چندمیٹر،6 موٹرویز بند

پنجاب کے کئی علاقوں میں شدید دھندسے حدنگاہ متاثر ہونےپر6 موٹرویز کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا ہے۔

موٹروے ایم 2 پرلاہور سے ہرن مینار اورکوٹ مومن تک گاڑیوں کا داخلہ بند کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ایم 3 فیض پور سے درخانہ،جڑانوالہ تک، ایم 4 پنڈی بھٹیاں،خانیوال سے ملتان، اور فیصل آباد سے عبدالحکیم تک، ایم 5 ملتان سے ظاہر پیر تک بند ہے۔
شدید دھند کی وجہ سے لاہور، سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔

دھند کے باعث حدِ نگاہ بعض مقامات پر چند میٹر تک محدود ہو نےسے حادثات کا خطرہ بڑھ گیا ۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کے جان و مال کا تحفظ ہے، شہری دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔