حیدرآباد: سندھ کے شہر حیدرآباد میں 5 سالہ بچی کھلے نالے میں گرنے کے باعث جان کی بازی ہار گئی۔
واقعہ بائی پاس ٹاؤن ہالا ناکہ میں پیش آیا، جہاں مریم نامی بچی کھلے نالے میں گر گئی۔ فوری طور پر اسے سول ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹروں نے بچی کی موت کی تصدیق کر دی۔
یہ افسوسناک واقعہ اس ماہ حیدرآباد میں بچوں کے کھلے نالوں میں ڈوبنے سے جاںبحق ہونے کے واقعات کا دوسرا واقعہ ہے۔ چند روز قبل لطیف آباد کی مہر علی کالونی میں 3 سالہ بچی تالاب میں گر کر جاں بحق ہوئی تھی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos