پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر کیمرہ مین عاکف ملک انتقال کر گئے

کراچی: پاکستان فلم انڈسٹری کے تجربہ کار کیمرہ مین عاکف ملک انتقال کر گئے۔ عاکف ملک نے اپنے فلمی کیریئر کے دوران 150 سے زائد پاکستانی فلموں کی شوٹنگ کی اور انہیں فلم انڈسٹری میں ایک ماہر اور تجربہ کار کیمرہ مین کے طور پر جانا جاتا تھا۔

ذرائع کے مطابق عاکف ملک کچھ عرصے سے صحت کے مسائل اور سٹوڈیوز کی بندش کے باعث پریشانی کا شکار تھے۔ ان کے انتقال کی خبر پر شوبز حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے اور ان کے لواحقین سے تعزیت کی جا رہی ہے۔

فلم انڈسٹری کے متعدد رہنماؤں اور شوبز شخصیات نے عاکف ملک کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ماہر کیمرہ مین کے ساتھ ساتھ ایک محنتی اور مخلص شخصیت بھی تھے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔