اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شاہین چوک انڈرپاس کا صبح سویرے دورہ کیا اور سائٹ پر فنشنگ ورک اور کارپٹنگ ورک کا معائنہ کیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے اعلان کیا کہ شاہین چوک انڈرپاس 31 دسمبر تک ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا، جس سے اس علاقے میں دیرینہ ٹریفک کے مسائل مستقل طور پر حل ہو جائیں گے۔ انہوں نے منصوبے کے اطراف مزید پودے لگانے کی ہدایات بھی جاری کیں تاکہ ماحول دوست اقدامات کو فروغ دیا جا سکے۔
چیئرمین سی ڈی اے نے وزیر داخلہ کو منصوبے کی پیش رفت اور مکمل ہونے والے کام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ محسن نقوی نے اس منصوبے کو مکمل کرنے پر متعلقہ ٹیموں کو خراج تحسین پیش کیا اور عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے منصوبوں کی اہمیت اجاگر کی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos