سہیل آفر یدی کی زیرصدارت خیبرپختونخوا کابینہ کا اہم اجلاس آج

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفر یدی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس آج دوپہر 2 بجے سول سیکرٹریٹ پشاور میں ہوگا۔ اجلاس کے لیے 29 نکاتی ایجنڈا تیار کیا گیا ہے اور کابینہ اراکین کے ساتھ متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز کو باضابطہ مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں خیبرپختونخوا سیف سٹی پراجیکٹ کے لیے 3 ارب 82 کروڑ 50 لاکھ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی جائے گی۔ ضم شدہ اضلاع کے طلبہ کے لیے میڈیکل کالجز میں مختص کوٹے کی منظوری بھی کابینہ ایجنڈے کا حصہ ہے۔

مزید براں، اجلاس میں سکولز لیڈرز کو دوبارہ عارضی بنیادوں پر بھرتی کرنے کی منظوری لینے کی تجویز پیش کی جائے گی۔ اہم فیصلوں کے پیش نظر یہ اجلاس صوبے کی انتظامی اور تعلیمی پالیسیوں کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔