فائل فوٹو
فائل فوٹو

خواجہ آصف نے سہیل آفریدی کو کس بات دعوت دی ؟

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو مل کر مذمت اور سدباب کرنے کی دعوت دیدی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ سہیل آفریدی صاحب، آپ کی قیادت میں اسلام آباد پر حملہ ہوتا ہے اور بار بار ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ کی پارٹی کی قیادت بشمول آپ پاکستان کی وحدت پر حملہ کرتے ہیں، آپ کے ورکر آپ کی قیادت کی آشیرباد سے سوشل میڈیا پر انتہائی گندی زبان استعمال کرتے ہیں۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ اس وقت بھی آئینی عہدوں اور بین الصوبائی عزت خراب ہو رہی ہوتی ہے، آئیں سب مل کر اس کی مذمت اور سدباب کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔