مقامی زبان کی ترویج کے لیے لاہورمیں انتظامیہ نے سڑکوں پر بورڈزنصب کیے ہیں جن پر پنجابی میں مختلف اقوال،پیغامات اور خیر مقدمی کلمات درج ہیں۔
سوشل میڈیاپر سامنے آنے والی تصاویرمیں شاہرات پر گرین بلیٹس میں لگے ان بورڈزپر ست بسم اللہ،شالا وسدارہوے پنجاب،روزدی سیرصحت دی خیر،ہریالی وچ زندگی اے،گل لکھ دی کرنی ککھ دی لکھاہواہے۔
حال ہی میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے صوبے میں پنجابی زبان کی ترویج کے لیے اقدامات کرنے کا حکم دیاتھا۔اس حوالے سے مذکورہ اقدام کو شہریوں کی طرف سے سراہا جارہاہے۔
ادبی اور علمی حلقوں کا کہناہے کہ مادری، مقامی اور علاقائی زبانوںکو فروغ دینے کا فیصلہ قابل تحسین ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos