حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (PIA)کی نجکاری کے بعد قومی ایئر لائن کا نام بدل کر ایئر پاکستان رکھنے کی منظوری دے دی ۔ذرائع کے مطابق نام کی تبدیلی کے ساتھ ایئر لائن کے لوگو، جہازوں کے رنگ اور مجموعی ڈیزائن میں بھی جدید تبدیلیاں کی جائیں گی تاکہ اسے بین الاقوامی معیار کے مطابق ایک نئی اور پراعتماد شناخت دی جا سکے۔
اس اقدام کا مقصد پی آئی اے کے ماضی کے مالی بحرانوں اور منفی تاثر کو ختم کر کے اسے ایک منافع بخش ادارہ بنانا ہے۔حکام نے بتایا کہ سرکاری دستاویزات اور قانونی رجسٹریشن میں ایئر پاکستان کے نام سے اندراج کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور آئندہ دنوں میں تمام طیاروں پر نیا نام اور لوگو نمایاں طور پر نظر آئے گا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق یہ برانڈنگ تبدیلی نجکاری کے عمل کو موثر بنانے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos