وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو اپنے جمہوری حقوق استعمال کرنے کا پورا حق ہے، لیکن پنجاب اسمبلی میں صرف 30 افراد کی فہرست جمع کرائی گئی تھی، اسمبلی کوئی چوراہا نہیں تھا جس میں جو چاہے گھس جائے۔ نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جو لوگ سہیل آفریدی کے ساتھ آئے، انہوں نے گارڈ کو دھکے دیے، دروازے توڑے اور زبردستی اندر گھس گئے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ یہ لوگ انسانوں کی طرح سیاسی سرگرمیاں کیوں نہیں کر سکتے؟
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ اسمبلی حدود میں استعمال ہونے والی زبان کے باوجود حکومت نے ردعمل نہیں دیا، سروس ایریا میں محسن نقوی کے خلاف شفیع جان نے غیر مناسب زبان استعمال کی۔انہوں نے واضح کیا کہ اگر حکومت کارروائی کرتی تو کہا جاتا مہمانوں کی توہین کی گئی، اور اگر نظر انداز کیا تو بھی ہمارا جرم قرار دیا جارہاہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ لوگ مطالعاتی دورے کے لیے لاہور آئے تھے۔ یہ لوگ مذاکرات یا شفاف کارروائی میں دلچسپی نہیں رکھتے، بلکہ صرف این آر او چاہتے ہیں۔
ہم بلدیاتی انتخابات کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں،صرف تاریخ کے اعلان کا انتظار ہے۔ پنجاب کے تمام ضمنی انتخابات مسلم لیگ ن نے جیتے اور ہم چاہتے ہیں کہ بلدیاتی انتخابات جلد از جلد ہوں تاکہ عوام کو ان کی حقیقی سیاسی ترجیحات کے مطابق مسائل حل کرنے کا موقع ملے
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos