وزیراعظم شہباز شریف کا بیگم خالدہ ضیاء کے انتقال پر اظہارِ افسوس

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیاء کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بیگم خالدہ ضیاء بنگلہ دیش کی ترقی و خدمت کی ایک نمایاں علامت تھیں اور پاکستان کی مخلص دوست کے طور پر یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کی حکومت اور عوام بنگلہ دیش کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیراعظم نے مرحومہ کے اہلِ خانہ، دوستوں اور بنگلہ دیشی عوام سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔