مذاکرات کی بجائے پی ٹی آئی گالیاں دیتی ہے،خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ حکومت مذاکرات کے لیے تیار ہے، لیکن پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اس کے بجائے توہین آمیز زبان استعمال کر رہی ہے۔

خواجہ آصف نے بتایا کہ وزیراعظم نے تین سے چار بار مذاکرات کی پیشکش کی، تاہم پی ٹی آئی مذاکرات سے گریزاں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اقتدار سب سے زیادہ عارضی چیز ہے اور ہم ہمیشہ بات چیت کے لیے تیار ہیں، لیکن پی ٹی آئی کی جانب سے گالیاں دینا قابل افسوس ہے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ادارے نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی کا احتساب کیا، اور موجودہ فوجی قیادت کو اپنے ادارے میں احتساب کی شروعات کا کریڈٹ جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔