راولپنڈی ٹریفک پولیس نے نیو ائیر نائٹ کے حوالے سے ۔ ون ویلنگ کی روک تھام کیلئے 7سپیشل سکواڈ تشکیل دیے گئے ہیں ریسنگ و کار سکٹنگ کی روک تھام کیلئے خصوصی چیکنگ پکٹس بھی قائم کی گئی ہیں۔چیف ٹریفک آفیسر نے عوام کے لیے خصوصی پیغام بھی جاری کیاہے۔
ترجمان ٹریفک پولیس راولپنڈی کے مطابق کالے شیشے و بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کیخلاف سخت کاروائی جاری ہے،جومکینک موٹر سائیکل آلٹریشن میں ملوث پایا گیا اس کے کیخلاف قانونی کاروائی کی جائے گی،ہلڑ بازی اور ہراسمنٹ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
مذہبی مقامات پر بھی ٹریفک کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں پارکوں و تفریحی مقامات پربھی ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات ہے۔
چیف ٹریفک آفیسر فرحان اسلم نے کہا ہے کہ والدین نیو ایئر نائیٹ میں اپنے بچوں پر خصوصی نظر رکھیں، کسی قسم کی قانونی پریشانی سے بچنے کےلیے کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل یا گاڑی دینے سے گریز کریں۔وڈیوپیغام کے ذریعے انہوں نے شہریوں سے درخواست کی کہ نئے سال کا استقبال پرامن طریقے سے کریں،کسی غیرقانونی فعل سے خودبھی پریشانی سے بچیں اور دوسروں کے لیے بھی پریشانی کا باعث نہ بنیں۔ون ویلرزکے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ورکشاپس کی مانیٹرنگ بھی شروع کردی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos