فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق خالدہ ضیا کی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کل ڈھاکہ روانہ ہوں گے۔

اسپیکر قومی اسمبلی بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم محترمہ خالدہ ضیا کی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے، وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر سردار ایاز صادق ڈھاکہ جا رہے ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی خالدہ ضیا کے اہل خانہ سے حکومت پاکستان اور عوام کی طرف سے اظہار تعزیت بھی کریں گے۔

سردار ایاز صادق بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے اعلیٰ حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔