ارمان اللہ اور احتشام کی میتیں تفتان بارڈر کے ذریعے پاکستان منتقل

نوشہرہ:پاکستانی شہری ارمان اللہ اور احتشام کی میتیں تفتان بارڈر کے ذریعے پاکستان منتقل کر دی گئی ہیں۔ دونوں جاں بحق افراد کا تعلق نوشہرہ سے بتایا جاتا ہے۔

ایران میں تعینات پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ دونوں نوجوان انسانی سمگلروں کے جھانسے میں آ کر غیر قانونی طور پر بیرونِ ملک جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ارمان اللہ اور احتشام ایران ترکی سرحد کے قریب شدید سرد موسم اور نامساعد حالات کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔

پاکستانی سفیر نے نوجوانوں کو خبردار کرتے ہوئے اپیل کی کہ وہ انسانی سمگلروں کے لالچ میں نہ آئیں اور بیرونِ ملک جانے کیلئے ہمیشہ قانونی اور محفوظ راستہ اختیار کریں۔ مدثر ٹیپو نے میتوں کی تفتان بارڈر سے نوشہرہ منتقلی کیلئے فوری انتظامات کرنے پر حکومت بلوچستان کا شکریہ ادا کیا۔

پاکستانی سفیر نے جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کیلئے دعائے مغفرت بھی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔