بلوچستان میں بلٹ پروف سکول بسزکے لیے 2 اعشاریہ 1 ارب روپے کی منظوری

حکومت نے بلوچستان میں اسکول کے بچوں کے لیے بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی ۔

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے2 اعشاریہ 1 ارب روپے کا اضافی سپلیمنٹری فنڈمنظورکیاہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ ایک سرکاری ہینڈ آؤٹ کے مطابق، ای سی سی نے آپریشنل ضروریات اور سیکیورٹی سے متعلق ضروریات کا حوالہ دیتے ہوئے بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری کے لیے سپلیمنٹری گرانٹ کے لیے ڈیفنس ڈویژن کی جانب سے جمع کرائی گئی سمری کا جائزہ لیا اور اس کی منظوری دی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اس سے قبل بلوچستان میں سکول کے بچوں کے لیے 38 بلٹ پروف کوسٹرز کی خریداری کے لیے فنڈز مختص کرنے کی منظوری دی تھی۔ ای سی سی کو بتایا گیا کہ2 اعشاریہ 1 ارب روپے کی مختص رقم باقاعدہ دفاعی بجٹ سے زائد اور اضافی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔