چترال: روسی شہری نے چترال میں کشمیری مارخور کا 68 ہزار امریکی ڈالر میں ٹرافی شکار کرلیا، ٹرافی شکار کے سینگوں کا سائز 41 انچ تھا۔
نجی ٹی وی کے مطابق چترال لوئیر کے علاقے گہریت گول میں ایک روسی شہری آندرے زیکا نے 68 ہزار امریکی ڈالر کے عوض پرمٹ پرنایاب کشمیری مارخور کا ٹرافی شکار کیا ۔ شکار کیے گئے مارخور کے سینگوں کی لمبائی 41 انچ بتائی جا رہی ہے۔
محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق غیر ملکی شکاری نے اس شکار کے لیے 68 ہزار امریکی ڈالر کے عوض باقاعدہ لائسنس حاصل کیا تھا وائلڈ لائف حکام کے مطابق یہ شکار کمیونٹی بیسڈ ٹرافی ہنٹنگ پروگرام کے تحت کیا گیا۔
پروگرام سے حاصل ہونے والی آمدن کا 80 فیصد حصہ مقامی کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور جنگلی حیات کے تحفظ پر خرچ کیا جائے گا جبکہ ٹرافی ہنٹنگ پروگرام کا مقصد نایاب نسل کے جانوروں کے تحفظ کے ساتھ ساتھ مقامی آبادی کو معاشی فوائد فراہم کرنا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos