اسلام آباد: حکومت نے نئے سال پر عوام کو نیا تحفہ دینے کا فیصلہ کر لیا، یکم جنوری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں 10.60 روپے فی لٹر تک کمی متوقع ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8.59 روپے فی لٹر تک کمی ہو سکتی ہے۔
مٹی کا تیل 8.92 روپے فی لٹر سستا ہونے کا امکان ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6.62 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے۔
اگر اس (تجویز) کی منظوری دے دای گئی تو پٹرول کی قیمت موجودہ 263.45 روپے سے کم ہو کر تقریباً 252.85 روپے فی لٹر ہو جائے گی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 265.65 روپے سے گر کر 257.06 روپے فی لٹر تک آ جائے گی۔
اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت موجودہ 180.54 روپے کے مقابلے میں 171.62 روپے پر آنے کی توقع ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos