فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان یمن کی وحدت اور علاقائی سالمیت کی حمایت کرتا ہے , ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد: دفترخارجہ نے یمن میں کشیدگی میں دوبارہ اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان یمن میں کسی بھی فریق کی جانب سے ایسے یک طرفہ اقدامات کی سخت مخالفت کرتا ہے جو صورت حال کو مزید کشیدہ کریں جبکہ سعودی عرب کے ساتھ مکمل یک جہتی کا اظہار کیا گیا۔

ترجمان دفترخارجہ طاہراندرابی کی جانب سے جاری بیان میں کہا کہ پاکستان نے یمن میں تشدد کے دوبارہ بڑھنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور پاکستان یمن کی وحدت اور علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ملک میں دیرپا امن و استحکام کے قیام کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں کا حامی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان یمن کے کسی بھی فریق کی جانب سے ایسے یک طرفہ اقدامات کی سخت مخالفت کرتا ہے جو صورت حال کو مزید کشیدہ کریں، امن کوششوں کو نقصان پہنچائیں اور یمن کے ساتھ ساتھ پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ بنیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے یمن میں کشیدگی کم کرنے اور امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے علاقائی کوششوں کا خیرمقدم کیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مملکت سعودی عرب کی سلامتی کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے اور پاکستان یمن مسئلے کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری پر مبنی عمل کی مضبوط حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان امید کرتا ہے کہ یمن کے عوام اور علاقائی طاقتیں مل کر ایک جامع اور پائیدار حل کی جانب پیش قدمی کریں گی، جو علاقائی استحکام کے تحفظ کو یقینی بنائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔