فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت اور پاکستان میں مارشل لا نافذ ہونے کا امکان ، ماہر فلکیات کی بڑی پیش گوئی

لاہور: ماہر فلکیات ہمایوں افضل نے 2026 کے حوالے سے بڑی پیش گوئیاں کر دیں۔

ماہر فلکیات ہمایوں افضل نے 2026 کے حوالہ سے پاکستان اور بھارت کے حوالے سے بڑی پیشن گوئی کی ہے کہ  بھارت اور پاکستان سمیت بعض حکومتوں کی تبدیلی کے ساتھ مارشل لا نافذ ہونے کا امکان ہے، دونوں ممالک کی عوام اور حکومتوں کے درمیان فاصلہ بڑھے گا، غربت بے روزگاری کی وجہ سے عوام اور حکومتوں کے درمیان دنگا فساد جلسے جلوس نکلیں گے، عالمی امن قائم نہ رہ سکے گا صدر ٹرمپ فیڈ مارشل عاصم منیر مل کر عالمی امن برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

مارچ اپریل2026 سے پاکستان کی قسمت کا ستارہ خوب چمکے گا معاشی اقتصادی حالات بہت بہتر ہوں گے بھارت میں علیحدگی پسند تنظیمیں زور پکڑیں گی مودی سرکار کی مشکلات میں اضافہ ہوگا دنیا کے نقشے پر نیا ملک ابھرے گا قدرتی آفات و مالی نقصان کا خدشہ رہے گا کسی اہم سیاسی شخصیت کی اچانک موت سے صدمہ لاحق ہوگا۔

2026 کی پیش گوئیاں کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس سال سورج گرہن 17 فروری 2026 بروز منگل چاند گرہن تین مارچ 2026 بروز منگل دوسرا سورج گرہن 12 اگست 2026 بروز بدھ دوسرا چاند گرہن 28 اگست 2026 بروز جمعہ ہو گا اپنی پیشن گوئیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ہمایوں افضل نے کہا اس مرتبہ یکم رمضان 19 فروری بروز جمعرات کو ہوگا یکم شوال 21 مارچ بروز ہفتہ کو ہوگی اس سال 30 روزے ہوں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔