سندھ کے صوبائی دارالحکومت میں نئے سال پرہوائی فائرنگ سے خواتین سمیت 19 افرادزخمی ہوگئے۔کراچی میں نئے سال کا جشن منانے کے دوران ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولیاں لگنے سے شہریوں کے زخمی ہو کر اسپتال لائے جانے کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا ۔ پولیس نے30افراد کو گرفتار کرکے ان سے اسلحہ برآمد کرلیا۔
پولیس کے مطابق زخمی ہونے والوں میں 2 بچیاں اور 3 خواتین بھی شامل ہیں۔ مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران ہوائی فائرنگ میں ملوث 30 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کورنگی،گولیمار، فائیواسٹار اور نیوسبزی منڈی سمیت مختلف علاقوں میں ہوئی فائرنگ سے شہریوں کے زخمی ہونے کے واقعات پیش آئے۔
زخمیوں میں چنیسر گوٹھ کے قریب 36 سالہ مختیار، گولیمار حاجی مرید گوٹھ کے قریب 33 سالہ نبیل، نیو سبزی منڈی میزان بینک کے قریب 40 سالہ نیک محمد، کورنگی 5 نمبر کے قریب 20 سالہ احمد جبکہ پاک کالونی بڑا بورڈ چمن سینما کے قریب 30 سالہ محمد اسلم زخمی ہوگیا۔ترجمان چھیپا فاؤنڈیشن نے بتایا کہ کورنگی کے ایریا مارکیٹ کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 11 سالہ مہہ جبین زخمی ہوگئی، اعظم بستی گلی نمبر 13 کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 35 سالہ خالق مسیح، صفورا چورنگی کے قریب 7 سالہ فریحہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے زخمی ہوگئیں۔اسی طرح نارتھ ناظم آباد بلاک آئی امام کلینک کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 16 سالہ شام کمار، جوہر موڑ کے قریب 65 سالہ حاجی ظہیر، لیاری کلاکوٹ کے قریب 45 سالہ جان بہادر ، لیاقت آباد 420 ہوٹل کے قریب 18 سالہ فیضان زخمی ہوگیا۔
زخمی افراد کو عباسی، جناح اور سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
حیدر آباد میں بھی سال نوپر ہوائی فائرنگ سے 4 اورہ نواب شاہ میں 2 افراد زخمی ہوئے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos