فوٹو: راولپنڈی پولیس

پولیس منچلوں کا انتظار کرتی رہی۔راولپنڈی میں نیوایئرنائٹ پر بارش نے ہلڑبازی روک دی

راولپنڈی میں بارش نے رنگ میں بھنگ ڈال دی۔ سال نو کا جشن اور سڑکوں پر ہلڑبازی نہ ہوسکی۔ ناکوں پر پولیس ویلرزکا انتظارکرتی رہی۔

گذشتہ شب کئی گھنٹوں سے جاری بارش کے باعث نئے سال پر من چلوں کے عزائم پر پانی پھرگیا۔ جب نصف شب کویکم جنوری کی تاریخ شروع ہوئی ،اس وقت وفاقی دارالحکومت اور جڑواں شہر راولپنڈ ی میں مسلسل بارش کے باعث ہرجگہ پانی کھڑا تھا۔سڑکیں گیلی ہونے سےبہت زیادہ پھسلن اور کیچڑ رکاوٹ بن گیا، بائیکرزگھروں میں رہنے پر مجبور ہوگئے۔ شہرمیں پولیس کی طرف سے ہنگامہ آرائی روکنے کے لیے قائم کی گئی پکٹس پر پولیس کھڑ ی انتظارکرتی رہی لیکن منچلے دور دورتک نظرنہیں آئے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اسلام آبادمیں سواں گیٹ اور دیگر مقامات پرشہریوںکے علاو ہ کچھ نوجوان بائیکس کے ساتھ موجودتھے لیکن سڑکوں پربہت زیادہ پانی ہونے کی وجہ سے وہ صرف بارش اور سردی کا لطف اٹھانے کے علاوہ کچھ نہ کرسکے۔اسی طرح راولپنڈی میں بھی کچھ بائیکرزباہرنکلے لیکن زمینی صورت حال دیکھ کر ہلڑبازی سے قاصر رہے۔

راولپنڈی پولیس نے ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے موثر سکیورٹی انتظامات کیے تھے،ایس ایس پی آپریشنز اور دیگر سئنیر افسران خود فیلڈ میں موجود رہ کر تمام تر انتظامات کی نگرانی کرتے رہے ۔لیس کے 5 ہزار سے زائد افسران ، ٹریفک کے 850 سے زائد افسران تعینات کیے گئے تھے۔ ن ویلنگ کی روک تھام کے لیے شہر بھر میں 70 سے زائد خصوصی پکٹیں لگائی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔