عالمی شہرت یافتہ فلمی اداکار اور فلم سازجیک چن غزہ کے ایک بچے کی گفتگو پر آبدیدہ ہوگئے۔
اداکارنے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے بتایاکہ وڈیو دیکھی جس میں فلسطینی بچے سے پوچھاگیا تھاکہ بڑے ہوکر کیا بنو گے۔ اس نے جواب دیا ہمارے علاقے میں بچے بڑے نہیں ہوتے۔
واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت سے بڑی تعدادمیں بچے شہید ہوچکے ہیں۔بم باری کے علاوہ بھوک اور علاج کی سہولیات نہ ملنے سے بھی بہت سے کم سن فلسطینی جان کی بازی ہارگئے ۔
گذشتہ روزفرانس، برطانیہ، کینیڈا اور دیگر ممالک نے ایک مشترکہ بیان میں غزہ میں ایک بار پھر بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور اسرائیل سے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔برطانوی وزارت خارجہ کی جانب سے انٹرنیٹ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل کو غیر سرکاری تنظیموں کو اپنی سرزمین پر پائیدار اور باقاعدہ طور پر کام کرنے کی اجازت دینی چاہیے اور فلسطینی علاقے میں اقوام متحدہ کی سرگرمیوں کے تسلسل کو یقینی بنانا چاہیے۔
کینیڈا، ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، آئس لینڈ، جاپان، ناروے، سویڈن، سوئٹزرلینڈ اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ نےمشترکہ بیان میں کہا کہ ہم غزہ میں ایک بار پھر بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہیں جو اب بھی تباہ کن ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos