کراچی ایئر پورٹ پرتکنیکی وجوہات کی بنا پر پروازوں کا نظام متاثر

کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کی بنا پر پروازوں کا نظام متاثر ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 6 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے دبئی کی ایمریٹس پروازیں EK 609 اور EK 605، کراچی سے مسقط کی سلام ایئر کی OV 516 شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کراچی سے لاہور کی ایئرسیال پروازیں PF 141 اور PF 145، اور کراچی سے اسلام آباد کی ایئرسیال پرواز PF 123 بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔

ایئرپورٹ حکام نے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنی پروازوں کی تازہ ترین معلومات کے لیے ایئر لائنز سے رابطہ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔