فائل فوٹو
فائل فوٹو

ٹک ٹاکررجب بٹ کے وکیل میاں اشفاق کا لائسنس معطل

لاہور: پنجاب بار کونسل نے بیرسٹر میاں علی اشفاق کا لائسنس معطل کر دیا۔ اس حوالے سے جاری مراسلے میں کہاگیاہے کہ کراچی کی عدالت میں ہڑتال تھی اور سٹی کورٹس میں ہرقسم کے امور معطل کیے گئے تھے لیکن میاں اشفاق اس فیصلے اور پیشہ ورانہ تقاضوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پیش ہوئے اور اس موقع پر انہوں نے اپنے موکل ،ٹک ٹاکررجب بٹ کی حمایت میں وکلا برادری کے خلاف گفتگوبھی کی۔

بارکونسل کے چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی ذبیح اللہ ناگر اکے دستخطوں سے جاری اس حکم نامے میں مزید کہا گیاہے کہ میاں اشفاق ایڈووکیٹ وکلا میں تقسیم پیداکرنے کا باعث بنے ہیں۔

انہوں نے اپنے برتائو سے ماحول کو متنازع اور کشیدہ کرتے ہوئے وکلا اتحاد اور یک جہتی کو نقصان پہنچایا ہے۔انہوں نے پاکستان لیگل پریکٹیشنرزکے رولز134اور175-Aکے علاوہ بارکونسلزرول 1976کی خلاف ورزی کا بھی ارتکاب کیا ہے۔

بارکونسل نے متفقہ طورپر میاں اشفاق ایڈووکیٹ کا پریکٹسنگ لائسنس معطل کرکے ،معاملہ ڈسپلنری کمیٹی کو بھیج دیا ہے جہاں ان کا لائسنس مستقل منسوخ کرنے پرغورکیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔