کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کی نگراں مرکزی کمیٹی نے الطاف حسین کیخلاف بڑا قدم اٹھا لیا ۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی نگراں مرکزی کمیٹی کا اجلاس عارضی مرکز بہادر آباد میں ہوا ۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کی ۔
اجلاس میں تنظیمی نظم و ضبط اور پارٹی آئین کی سنگین خلاف ورزیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں غور و خوض کےبعد نگراں مرکزی کمیٹی نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کو پارٹی کی سنگین خلاف ورزیوں کے باعث ایم کیو ایم کی بنیادی رکنیت سے ہمیشہ کیلیے خارج کیا جاتا ہے ۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ مرکزی کمیٹی اس امر کااعادہ کرتی ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان ایک آئینی ، جمہوری اور پاکستان کے مفاد میں کام کرنے والی سیاسی جماعت ہے اور کسی بھی فرد کو پارٹی پالیسی ، نظم و ضبط اور ریاستِ پاکستان کے خلاف اقدامات کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔ یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہو گا ۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos