فائل فوٹو
فائل فوٹو

حیدر آباد میں پتنگ بازی پر 90 روزکیلیے پابندی عائد

حیدر آباد ڈویژن میں دفعہ 144 کے تحت پتنگ بازی پر 90 روزکیلئے پابندی عائد کردی گئی ہے۔

کمشنر حیدرآباد فیاض حسین عباسی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق  یکم جنوری سے 31 مارچ تک عوامی و نجی مقامات پر پتنگ اُڑانے، پتنگ اور ڈور کی خرید و فروخت، تیاری اور ذخیرہ اندوزی پر پابندی ہوگی، پتنگ بازی سے متعلق کسی بھی قسم کی سرگرمی یا اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی،خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ تھانے کا انسپکٹر دفعہ 188 پی پی سی کے تحت کارروائی کا مجاز ہوگا۔

کمشنر حیدر آباد کا کہنا ہے کہ  پابندی شہر میں پتنگ بازی کے باعث بڑھتے حادثات کے سبب عائد کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔