راولپنڈی کی موٹر سائیکل ورکشاپ میں کام کرنے والا 15 سالہ بچہ مبینہ طورپر قتل کردیاگیا،لاش 2گھنٹے پڑی رہی ۔ ورکشاپ کے مالک نے قتل چھپانے کے لئے واقعہ کو ٹینکر کاحادثہ قرار دے دیا۔غسل کے دوران جسم پر تشدداور جسم کاگوشت کاٹے جانے کے گہرے زخموں کے نشانات پائے گئے،جس پر ورثا کو شک ہوا۔ شاہد نامی ڈرائیور بچے کولے کرآرہے تھے،اس دوران پولیس آگئی ، ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کیا گیا۔والدہ کا کہناہے کہ ہم غریب لوگ ہیں، ہمیں انصاف چاہیے۔
مبینہ حادثے کی گھروالوں کو اطلاع نہیں دی گئی تھی، لواحقین کو کسی اور نے بتایاکہ بچے کو قتل ہوئے 2گھنٹے گذرچکے ہیں۔زیادتی کیے جانے کا بھی شبہ ہے۔
واقعہ چاکرہ نئی آبادی میں پیش آیا جو تھانہ نصیر آبادکی حدود میں ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos