پنجاب،سندھ اور خیبرپختونخوامیں شدید دھندنے حدنگاہ کم کردی،7موٹرویزبند ہوگئیں۔
نیشنل ہائی وے اینڈموٹروے پولیس کے مطابق ایم-1 پشاور ٹال پلازہ سے برہان تک بند ہے۔ایم-2 ٹھوکر نیاز بیگ سے بلکسر تک بند ہے۔ایم-3 فیض پور سے درخانہ تک بند ہے۔ایم-4شیر شاہ سے پنڈی بھٹیاں تک بند ہے۔ایم-11 لاہور مین ٹول پلازہ سے سمبڑیال اورایم-35کوہلیاں سے ہری پور تک بند کی گئی ہے۔
سندھ میں ایم-5 روہڑی سےشیر شاہ تک بند ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق شہری لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کریں، دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں، دھند میں صبح 10 تا شام 6 تک محفوظ سفری اوقات ہیں۔ ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس لازمی استعمال کریں، غیر ضروری سفر اور تیز رفتاری سے اجتناب کریں،، آگے والی گاڑی سے محفوظ فاصلہ رکھیں۔
حکام نے کہا ہے کہ ڈرائیور حضرات کسی بھی قسم کی رہنمائی اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos