خواجہ آصف کی پی ٹی آئی کو جگتیں

اسلام آباد: وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف نے سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے خیبر پختونخوا میں مبینہ طور پر بنائے جانے والے ہسپتالوں کے ناموں کی فہرست جاری کر دی۔

خواجہ آصف نے طنزیہ انداز میں مختلف اضلاع سے منسوب ہسپتالوں کے نام گنواتے ہوئے کہا کہ یہ فہرست پنجاب حکومت کے لیے “پیشِ خدمت” ہے۔ ان کے مطابق مذکورہ نام پی ٹی آئی کے بیانیے اور منصوبہ بندی پر سوالیہ نشان ہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان پر سیاسی حلقوں میں بحث چھڑ گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔