کراچی: شہر قائد کے بڑے شاپنگ مال کو اڑانے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ 2 ہزار کلوگرام بارودی مواد برآمد کرکے اسے ناکارہ بنادیا گیا۔
خفیہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز نے کراچی کے علاقے رئیس گوٹھ میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کےایک بڑے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔ کارروائی کے دوران ایک منی ٹرک وی بی آئی ای ڈی کو ناکارہ بنایا گیا، جس میں تقریباً 2 ہزار کلوگرام دھماکہ خیز مواد موجود تھا۔
ٹرک میں 60 پلاسٹک ڈرمز میں بھرا ہوا بارود اور پانچ دھاتی گیس سلنڈر شامل تھے۔ اسی کمپاؤنڈ سے اضافی دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا، جن میں ایک ، ایک من وزنی دیسی ساختہ بارود کے چھ تھیلے شامل تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ بارودی مواد شہر کے ایک بڑے شاپنگ مال پر ممکنہ دہشت گرد حملے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔
سیکیورٹی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ بی ایل اے کا کراچی پر یہ دوسرا بڑا حملہ ناکام بنایا گیا ہے اس سے قبل ایک خود کش حملہ آور خاتون کو بھی بی ایل اے کے چُنگل سے آزاد کرایا گیا جسے ٹاسک دیکر کراچی بھیجا جارہا تھا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos