محکمہ انسداد دہشتگری(سی ٹی ڈی) بنوں ریجن اور لکی مروت پولیس کے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 3 خارجی جہنم مارے گئے۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق آپریشن پولیس اسٹیشن نورنگ کے علاقے میں کیا گیا جس میں پولیس پر حملوں، دہشتگردی اور قتل اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب خطرناک تین دہشتگرد کو جہنم واصل کیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں ٹارگٹ کلر محمد نذیر عرف مجاہد بھی مارا گیا ، محمد نذیر عرف مجاہد ٹریفک کانسٹیبل زارم خان اور حفیظ اللہ، سی ٹی ڈی اہلکار وحید نواب، سپیشل برانچ اہلکار عارف اللہ کی شہادت میں ملوث تھا۔
اِسی طرح مقابلے میں ایف سی بلوچستان کے اہلکار زین اللہ، لکی مروت پولیس کے کانسٹیبل حبیب اللہ کو شہید کرنے والے خارجی فواداللہ عرف معاذ بھی مارا گیا جب کہ ایف سی کلرک معراج الدین، ریٹائرڈ لانس نائیک حبیب اللہ کو شہید کرنے والا خارجی افنان خان عرف افنانی بھی مارا گیا۔
سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا تھا کہ ہلاک خارجیوں سے عدد کلاشنکوف، دو پستول، دو موبائل فونز اور 3 کالعدم تنظیم کے کارڈز برآمد ہوئے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos