بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے قریب تیندوے کی موجودگی نے خوف وہراس پھیلا دیا ہے۔ سیکیورٹی کیمرہ نے جانور کی نقل و حرکت ریکارڈ کر لی۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے ہاسٹل میں مقیم طلبا کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔
الرٹ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ایک بار پھر گیٹ نمبر 2 (سرینگر روڈ) کے سامنے، نالہ کی جانب اسی علاقے میں جہاں پہلے بھی دیکھا گیا تھا، لیپرڈ دیکھے جانے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کر لی گئی ہیں اور متعلقہ سڑک کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے متعلقہ وائلڈ لائف دفتر کو مطلع کر دیا گیا ہے۔
طلبہ سے گزارش ہے کہ غیر ضروری باہر نہ نکلیں اور انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos