دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم حق خود ارادیت اس تجدید عہد کے ساتھ منارہے ہیں کہ بھارتی تسلط سے تحریک آزادی کو اس کے منطقی انجام تک جدوجہد آزادی کو جاری رکھا جائے گا۔یہ دن منانے کا مقصد عالمی برادری کو اس بات کی یاد دہانی کرانا ہے کہ سات دہائیوں سے زائد کا عرصہ گزرجانے کے باوجود جموں و کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی قرارداد وں پر عملدرآمد نہیں ہوا ۔
یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 5 جنوری 1949 کو ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو تسلیم کیا گیا تھا۔
5 جنوری 1949 کو اقوام متحدہ کے کمیشن برائے پاکستان اور بھارت نے کشمیریوں کیلئے حق خود ارادیت یعنی رائے شماری کی قرارداد منظور کی تھی لیکن بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں پر عرصہ حیات تنگ کر کے انہیں بنیادی حقوق سے محروم کر رکھا ہے۔ کشمیری ہر سال 5 جنوری کو تجدید عہد کے طور پر مناتے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos