وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ شنگھائی کی تیز رفتار ترقی ہر شہر کے لیے قابل تقلید ہے اور اسلام آباد کو بھی شنگھائی کی طرز پر ڈویلپ کرنے کے اقدامات کیے جائیں گے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے شنگھائی کے شہری منصوبہ بندی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں ہیڈ میڈم چن نے شنگھائی شہر کے ماسٹر پلان، ڈویلپمنٹ اور سہولتوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
محسن نقوی نے شنگھائی کے جدید سٹیڈیم کے ماڈل کا بھی معائنہ کیا اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی شہر کے نظام کو مربوط اور فول پروف بنانے کے اقدامات کو سراہا۔
قبل ازیں وزیر داخلہ نے شنگھائی سپیشل پولیس فورس بیورو کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پیشہ وارانہ تربیت، مارشل آرٹ مظاہرہ اور سپیشل فورس کی مہارت دیکھی اور تعاون کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos