پشاور: محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز مزید 2 ہزار 680 غیر ملکی خیبر پختونخوا کے راستے افغانستان روانہ کیا ھیا۔
محکمہ داخلہ کی رپورٹ کے مطابق واپس جانے والوں میں 1742 پی او آر اور 376 اے سی سی کارڈ ہولڈرز شامل ہیں۔
محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کی رہورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 562 غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو بھی واپس بھیجا گیا،
نقل و حمل کے لیے طورخم بارڈر سب سے زیادہ استعمال ہونے والا ٹرمینل رہا، رپورٹ
رپورٹ کے مطابق صوبے کے مختلف ٹرانزٹ پوائنٹس کے ذریعے اب تک مجموعی طور پر 9 لاکھ 72 ہزار سے زائد افراد کی واپسی ہوئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد اور پنجاب سے بھی غیر قانونی مقیم افراد کی خیبر پختونخوا کے راستے واپسی جاری ہے، اب تک 61 ہزار 376 افراد کو خیبر پختونخوا کے راستے ڈی پورٹ کیا گیا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے رپورٹ وفاقی وزارتِ داخلہ کو ارسال کر دی ہے۔

Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos