سائنس فکشن فلموں جیسا تخیلاتی فون مارکیٹ میں آگیا ہے جس کی اسکرین کو کم یازیادہ کیا جاسکتاہے ،یعنی ڈیوائس شکل تبدیل کرلیتی ہے۔یہ نیا فون متعدد پرتوں پر فولڈ ایبل اسکرین کے ساتھ آیا ہے، جو اسے عام فون کے سائز سے لے کر تقریبا ٹیبلیٹ کے حجم کی بڑی اسکرین میں بدلنے کی اجازت دیتا ہے۔
جب فون کو کھولا جاتا ہے تو یہ حیرت انگیز حد تک پتلا دکھائی دیتا ہے، لیکن مکمل طور پر موڑنے پر یہ نسبتاً موٹا ہو جاتا ہے، جیسے دو فون ایک کے اوپر ایک رکھ دیے گئے ہوں۔سب سے نمایاں خصوصیت اس کی لچکدار اسکرین ہے۔ جب فون کو مکمل طور پر کھولا جاتا ہے تو یہ ایک وسیع ورک اسپیس میں بدل جاتا ہے۔یہ سب کچھ جیب میں لے جانے کی سہولت برقرار رکھتے ہوئے ممکن ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ یوائس بنیادی طور پر ان صارفین کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے جو اپنے فون کو کام کے لیے استعمال کرتے ہیں نہ کہ صرف روزمرہ کے استعمال کے لیے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos