وادی تیراہ میں نقل مکانی کے دوران ٹرک کھائی میں گرنے سے 3افراد جاں بحق

حادثے میں دو افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر پشاور منتقل کر دیا گیا۔نقل مکانی کرنے والے افراد علاقہ میدان سے پشاور کی جانب روانہ ہو رہے تھے

               
January 8, 2026 · قومی

 وادی تیراہ کے علاقے منگل باغ کنڈاو میں عارضی طور پر نقل مکانی کرنے والے ایک خاندان کو لے جانے والا ٹرک کھائی میں گر گیا، جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے پشاور منتقل کر دیا گیا۔

نقل مکانی کرنے والے افراد علاقہ میدان سے پشاور کی جانب روانہ ہو رہے تھے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ یہ نقل مکانی ممکنہ فوجی آپریشن کے پیش نظر کی جا رہی تھی۔

حادثے کی تحقیقات جاری ہیں اور حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔