لاہور بار ایسوسی ایشن میں انتخابی معرکہ کل،ووٹنگ بائیو میٹرک ہوگی

لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کل منعقد ہوں گے، جن میں بائیو میٹرک نظام کے ذریعے ووٹنگ کی جائے گی۔ انتخابات میں مجموعی طور پر 8 عہدوں کے لیے 27 امیدوار میدان میں ہیں۔

انتخابی عمل میں 15 ہزار 851 رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے، جبکہ پولنگ کے لیے 11 بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔

صدر کی نشست پر ادیب اسلم بھنڈر، شاہد جمال بٹ اور عرفان حیات باجوہ کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ نائب صدر کی نشست پر پانچ امیدوار مدمقابل ہیں۔

دیگر نشستوں میں نائب صدر ماڈل ٹاؤن، نائب صدر کینٹ، سیکرٹری، جوائنٹ سیکرٹری، فنانس سیکرٹری اور لائبریری سیکرٹری شامل ہیں۔ آڈیٹر کی نشست پر راحیلہ حفیظ رانا بلا مقابلہ منتخب ہوچکی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔