کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں اضافے کے باعث سونا ایک بار پھر مہنگا ہو گیا ہے، جس سے خریداروں کو شدید دباؤ کا سامنا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں جمعہ کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 34 ڈالر اضافہ ہوا، جس کے بعد عالمی سطح پر سونے کی قیمت 4 ہزار 472 ڈالر تک پہنچ گئی۔
عالمی قیمتوں میں اضافے کے اثرات مقامی مارکیٹ میں بھی واضح نظر آئے، جہاں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 400 روپے اضافے کے ساتھ 4 لاکھ 69 ہزار 562 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 915 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 2 ہزار 573 روپے ریکارڈ کی گئی۔
سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 70 روپے مہنگی ہو کر 8 ہزار 195 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 60 روپے اضافے کے بعد 7 ہزار 025 روپے ہو گئی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی معاشی بے یقینی اور سرمایہ کاروں کی محفوظ سرمایہ کاری کی جانب بڑھتی ہوئی توجہ کے باعث قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری رہنے کا امکان ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos