سلطان راہی مرحوم

پنجابی فلموں کے ناموراداکارسلطان راہی کی آج 30ویں برسی

پنجابی فلموں کے معروف اداکار سلطان راہی کی 30ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

انہوں نے پاکستان کو عالمی سطح پر ایک الگ شناخت دلائی اور 1980 کی دہائی میں پنجابی سنیما کے سب سے مشہور ہیروز کے طور پر ابھرے۔

15 سال تک پردہ سیمیں پرسلطان راہی نے راج کیا اور 700 سے زائد فلموں میں کام کرکے عالمی ریکارڈ قائم کیا، جن میں 500 مرکزی کردار اور 59 ڈبل رولز شامل ہیں۔ انہوں نے 1971 میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا، اور پنجابی فلم بشیرا (1971) کی کامیابی نے انہیں سپر اسٹارڈم تک پہنچا دیا۔مولاجٹ ان کی ایک بڑی فلم تھی جس کا سحر آج تک موجودہے۔

فلم بینوں نے بڑے پیمانے پر سلطان راہی اور مصطفیٰ قریشی کی آن اسکرین جوڑی کو باکس آفس پر کامیابی کا ایک یقینی فارمولا سمجھا۔
معلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے انہیں 9 جنوری 1996 کوقتل کر دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔