کراچی:جامعہ بنوریہ عالمیہ سمیت ملک بھر کے دینی مدارس میں سالانہ امتحانات کا آغاز ہو گیا۔ بین الاقوامی دینی درسگاہ جامعہ بنوریہ عالمیہ میں تعلیمی سال 2025-26ء کے سالانہ امتحانات میں جامعہ کے ملکی و غیر ملکی تمام شعبہ جات کے طلبا و طالبات شریک ہیں، جو 15 جنوری تک جاری رہیں گے۔
جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری اعلامیے کے مطابق جامعہ بنوریہ عالمیہ پاکستان کی واحد بین الاقوامی دینی درسگاہ ہے جہاں 76 ممالک سے تعلق رکھنے والے 5 ہزار سے زائد طلبا و طالبات زیرِ تعلیم ہیں۔ ان طلباء کے لیے عالمی معیار کے مطابق امتحانی نظم تشکیل دیا گیا ہے، جس کے تحت درسِ نظامی، مختلف تخصصات اور شعبۂ عصری تعلیم کے ملکی وغیر ملکی طلبا امتحانات میں حصہ لے رہے ہیں۔
سالانہ امتحانات کے آغاز کے موقع پر مہتمم جامعہ بنوریہ عالمیہ ڈاکٹر مفتی نعمان نعیم نے امتحانی انتظامات اور تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور امتحانی کمیٹی کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مدارسِ دینیہ کا تعلیمی اورامتحانی نظام شفافیت، دیانت اور میرٹ کی روشن مثال ہے، جہاں نقل، سفارش اور کسی بھی قسم کی بے ضابطگی کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos