فائل فوٹو
فائل فوٹو

خیبرپختونخوا میں کمرشل پلازوں میں قائم نجی اسکولوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا  حکومت نے  کمرشل پلازوں میں قائم نجی اسکولوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی نے نجی اسکولز کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے اسکولوں کو علیحدہ عمارتوں میں منتقلی کی ڈیڈ لائن دے دی۔

پی ایس آر اے کے مراسلے کے مطابق  قوانین کی خلاف ورزی پر  پہلےاسکولوں کی رجسٹریشن معطل  پھر منسوخ کر دی جائےگی۔

جاری کردہ مراسلے کا عکس
جاری کردہ مراسلے کا عکس

مراسلے میں کمرشل پلازوں میں قائم تمام نجی اسکولوں کو 14 دن میں رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ معیاری سہولتیں نہ ہونے پر کسی نجی اسکول کو رعایت نہیں ملے گی۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ کمرشل پلازوں سے اسکولوں کو منتقل کرنے کا فیصلہ طلبہ کے تحفظ کو یقینی بنانے کےلئے کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔