راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ منگل 13 جنوری کو اڈیالہ جیل کے باہر ختم قرآن پاک کریں گے۔ ہزاروں قرآن پاک کے ساتھ سب جیل کے باہر قرآن خوانی کریں گے ۔ اس کے بعد شہیدوں، قیدیوں اور پاکستان کے لیے دعائیں ہوں گی۔
عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے بتایا کہ میرے وارنٹ جاری کیے گئے، آج جج خود چھٹی پر چلے گئے۔ ہم نے پیر تک مہلت مانگی تھی، ہماری بات نہیں سنی گئی۔ ہم اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان سے ملاقات نہیں، رہائی کے لیے بیٹھتے ہیں۔ بس بہت ہوگیا، عمران خان کو رہا کیا جائے یہ قوم کی آواز ہے۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ منگل 13 جنوری کو اڈیالہ جیل کے باہر ختم قرآن پاک کریں گے۔ ہزاروں قرآن پاک کے ساتھ سب جیل کے باہر قرآن خوانی کریں گے ۔ اس کے بعد شہیدوں، قیدیوں اور پاکستان کے لیے دعائیں ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت سمجھ دار ہے، جلسے کی اجازت دے کر اچھا اقدام کیا، ہم اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ پنجاب حکومت مینڈیٹ چور ہے، اس لیے ظلم کرتی ہے ۔ کل لاہور میں ہمارے کارکن کے گھر پر چھاپا مار کر اسے قتل کیا گیا۔ آج میں عدالت میں پیش ہوئی لیکن سماعت ملتوی کردی گئی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos