باجوڑ،وزیرِ مملکت مبارک زیب خان کے گھر پر دستی بم حملہ

باجوڑ میں وزیرِ مملکت مبارک زیب خان کے رہائشی مقام پر رات کے وقت دستی بم پھینکے جانے کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں گھر کی دیواروں کو نقصان پہنچا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ابتدائی معلومات کے مطابق حملہ آور دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے۔ حملے کے اثر سے قریبی گھروں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ مقامی سیکیورٹی فورسز اور اہلکار علاقے میں سرچ آپریشن کر رہے ہیں تاکہ ملزمان کا تعاقب کیا جا سکے۔

واقعے کے بعد وزیرِ مملکت اور اہل خانہ محفوظ ہیں، اور حکام نے علاقے میں اضافی حفاظتی انتظامات بھی کیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔